تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

مگرمچھ کا خوفناک حملہ………. کمزور دل افراد ویڈیو نہ دیکھیں

سڈنی : مگرمچھ مچھیرے کی شکار کردہ شارک آنکھوں کے سامنے چھین کر لےگیا، واردات کی خوفناک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

شکار کے دوران مچھیرے کے کانٹے میں پھنسی مچھلی چھیننے کا واقعہ مغربی آسٹریلیا میں واقع جھیل میں پیش آیا جہاں جیوف ٹروٹین نامی شخص مچھلیاں پکڑ رہا تھا۔

جیوف کے کانٹے میں ایک بلیکٹپ شارک پھنسی جسے وہ اپنی جانب کھینچ رہے تھے کہ اچانک جھیل سے ایک مگرمچھ نمودار ہوا اور ان کی شکار کردہ مچھلی کو دبوچ لیا۔

مچھیرے کی لاکھ کوششوں کے باوجود خطرناک جانور نے مچھلی نہیں چھوڑی بالآخر جیوف کو اپنی ڈور کاٹنا پڑی۔

متاثرہ شخص نے مچھلی چھیننے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر اپلوڈ کی ہے، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ 8 فٹ لمبے مگرمچھ نے شارک اپنے مضبوط جبڑوں میں دبوچی اور پھر دریا میں غائب ہوگئی۔

جیوف کا کہنا ہے کہ میں تیس برسوں سے جنگلی جانوروں کی تصویریں بھی عکس بند کرتا آرہا ہوں لیکن یہ واقعہ میرے لیے حیران کن ہے، ججس میں ایک مگرمچھ نے اتنی قریب آکر اپنی طاقت کا مظاہرہ کیا ہے۔.

Comments

- Advertisement -