تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

سیلابی ریلے کے ساتھ بھوکا مگر مچھ بھی آبادی میں داخل، ویڈیو وائرل

نئی دہلی: بھارتی ریاست گجرات میں سیلابی ریلے کے ساتھ مگرمچھ بھی رہائشی علاقے میں داخل ہوا جس نے کتے کو اپنا شکار بنانے کی کوشش کی۔

ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست گجرات کے علاقے احمد آباد میں ہونے والی مون سون بارشوں کے بعد ندی نالوں میں طغیانی آئی جس کے باعث سیلابی ریلا رہائشی علاقوں میں داخل ہوا۔

دریا کا حفاظتی بند ٹوٹنے کے بعد سیلابی ریلا آبادی میں ہوا جس کی وجہ سے پانی گھروں میں داخل ہوا اور لوگ کمر تک اس میں ڈوب گئے البتہ اسی پانی میں ایک مگر مچھ بھی رہائشی علاقے میں داخل ہوا جس کی موجودگی نے دہشت پھیلا دی۔

انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بھوکے مگرمچھ نے پانی میں کھڑے آوارہ کتے کو دبوچنے کی کوشش کی جس میں وہ ناکام رہا، حملہ ناکام ہونے کے بعد علاقہ مکینوں نے شور کیا جس کے بعد ریسکیو کا عملہ پہنچا۔

ریسکیو عملے نے صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد وائلڈ لائف کے اہلکاروں کو طلب کیا جنہوں نے دو گھنٹے کی طویل جدوجہد کے بعد مگرمچھ کو پکڑا اور اسے چڑیا گھر کی انتظامیہ کے حوالے کیا۔

مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ گجرات کی تاریخ میں یہ اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ ہے کہ جنگلی جانور پانی کے ساتھ آبادی میں داخل ہوا تاہم خوش قسمتی سے کسی انسان کو نقصان نہیں پہنچا۔

Comments

- Advertisement -