The news is by your side.

Advertisement

مگرمچھ نے ہرن کا شکار کیسے کیا؟ ویڈیو وائرل

سوشل میڈیا پر آئے روز نت نئی ویڈیوز وائرل ہوتی رہتی ہیں جسے دیکھ کر صارفین حیران رہ جاتے ہیں۔

ایسی ہی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں ایک مگرمچھ نے حملہ کرکے ہرن کو اپنا شکار بنا لیا اور اسے گھسیٹتا ہوا لے گیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مگرمچھ کے حملے سے لاعلم ہرنوں کا ایک گروپ دریا کے کنارے پر پانی پی رہا ہے۔

اس دوران اچانک ہی ایک مگرمچھ پانی کے اندر سے نکلتا ہے اور ہرنوں پر حملہ کردیتا ہے کہ بہت سے ہرن خوف کے مارے وہاں سے بھاگنے میں کامیاب ہوجاتے ہیں۔

لیکن ایک ہرن بھاگنے میں ناکام ہوجاتا ہے اسی دوران مگرمچھ اسے دم سے پکڑ کر گھسیٹتا ہوا لے جاتا ہے۔

مذکورہ ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کی گئی جسے اب تک ہزاروں صارفین دیکھ چکے ہیں اور اس پر تبصرے بھی کررہے ہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’مگرمچھ کی ویڈیو بہت زیادہ تکلیف دہ ہے۔‘ ایک اور صارف نے لکھا کہ مجھے مگرمچھوں سے نفرت ہے۔‘

Comments

یہ بھی پڑھیں