تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

کرونا وائرس کا انٹرٹینمنٹ انڈسٹری پر وار

جدہ / ممبئی: سعودی عرب اور بھارت میں ہونے والے سالانہ فلم فیسٹیولز کو کرونا وائرس کے پیش نظر ملتوی کردیا گیا۔

عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے شہر جدہ میں 12 تا 21 مارچ ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کے انعقاد کا اعلان کیا گیا تھا البتہ منتظمین نے کرونا وائرس کی وجہ سے اسے ملتوی کردیا۔

ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹول کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ’صورت حال کنٹرول میں آتے ہی نئی تاریخ کا اعلان کردیا جائے گا‘۔

دوسری جانب بالی ووڈ انڈسٹری کے تحت ہونے والے آئیفا ایوارڈ کی تقریب کو بھی کرونا وائرس کے پیش نظر ملتوی کردیا گیا۔

مزید پڑھیں: کرونا وائرس ، لاکھوں پاکستانیوں کےلیے خطرے کی گھنٹی بج گئی

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق آئیفا ایوارڈ زکی تقریب 27 مارچ کو بھارت کے شہر اندور میں ہونی تھی۔ منتظمین کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی ’حساسیت‘ کی وجہ سے 3 روزہ پروگرام ملتوی کیا گیا۔

یاد رہے کہ چین کے شہر ووہان سے پھیلنے والا وائرس اب دنیا کے 90 ممالک میں پھیل چکا ہے، اب سے کچھ دیر پہلے تک موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق دنیا بھر میں رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کرگئی۔

کرونا وائرس کی وجہ سے اٹلی میں 49 مریض دوران علاج دم توڑ گئے جس کے بعد کُل تعداد 197 تک پہنچ گئی، چین کے بعد سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک اٹلی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے یورپ میں ہنگامی حالت نافذ

اسی طرح ویٹی کن، بھوٹان میں پہلے کیسز رپورٹ ہوئے،  جبکہ مرنے والو ں کی تعداد بھی بڑھ کر 3 ہزار 400 سے تجاوز کرچکی ہے۔

Comments

- Advertisement -