تازہ ترین

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے...

وزیراعظم شہباز شریف آج چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی سے اہم ملاقات کریں گے

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف اور چیف جسٹس سپریم...

کرونا وائرس کے متاثرین میں‌ اضافہ، عالمی ادارۂ صحت کی ایک بار پھر وارننگ

جنیوا: عالمی ادارہ صحت نے کرونا وائرس کے حوالے سے نئی وارننگ جاری کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ یہ وائرس کئی ممالک میں پہنچ سکتا ہے۔

خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق عالمی ادارہ صحت کے ترجمان نے جمعے کے روز گفتگو کرتے ہوئے ایک بار پھر واررننگ جاری کی اور بتایا کہ کرونا وائرس اگر تمام نہیں تو زیادہ تر ممالک میں پھیل سکتا ہے۔

کریسچین لنڈمیئر کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس تیزی سے بڑھتا جارہا ہے اور اب تک پچاس سے زائد ممالک میں کیسز بھی رپورٹ ہوئے۔ اُن کا کہنا تھا کہ نائیجیریا ابھی تک افریقی ممالک میں واحد ملک ہے جہاں کرونا کا کیس رپورٹ ہوا۔

یاد رہے کہ چین کے شہر ووہان سے پھیلنے والے ناول کرونا وائرس ’COVID2019‘ پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک تک پہنچ گیا، اب تک وائرس کی وجہ سے 2800 سے زائد اموات ہوئیں۔

مزید پڑھیں: کرونا وائرس بچوں پر کتنا اثر انداز ہوسکتا ہے؟

کرونا سے دنیا بھر میں متاثر ہونے والے افراد کی تعداد لگ بھگ 84 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے۔

دنیا کے مختلف ممالک میں کرونا وائرس نے معیشت کا بھٹہ بھی بٹھا دیا۔ دنیا بھر کی اسٹاک مارکیٹس مندی کا شکار ہیں جبکہ کئی ممالک میں ایمرجنسی بھی نافذ کی گئی ہے۔

سویٹزر لینڈ نے ملک میں بڑی عوامی تقریبات اور جینیوا کار شو بھی منسوخ کردیا۔

اسی طرح جاپان کے چند شہروں میں بھی ایمرجنسی نافذ کردی گئی جبکہ دنیا کے تمام ہی ممالک نے چین اور ایران سے فی الوقت رابطے منقطع کردیے ہیں۔

ڈبلیو ایچ او کے مطابق کرونا وائرس کے رکنے کے امکانات فی الحال نظر نہیں آرہے، نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد یہ چیز واضح ہوگئی کہ چین سے باہر بھی کیسز تیزی سے رپورٹ ہورہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے کتنا تیار ہے؟ ماہرین نے حوصلہ افزا خبر سنادی

اس وقت دنیا کے 50 سے زائد ممالک کے لوگوں میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی، چین کے بعد ایران اور اٹلی کرونا وائرس کے پھیلاؤ کا مرکز بنے، ایران میں اب تک 388 کیسز کی تصدیق ہوئی جن میں سے 34 افراد ہلاک ہوئے۔

Comments

- Advertisement -