تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

کروناویکسین: روس سے ایک اور بڑی خبر آگئی

ماسکو: روس میں تیار ہونے والی دنیا کی ممکنہ پہلی ویکسین تقریباً 3 ہزار رضاکاروں کو لگا دی گئی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق روسی دارالحکومت کے میئر سوبیانین کا کہنا ہے کہ ماسکو میں تقریباً 3 ہزار افراد کو ملکی ساختہ ویکسین لگائی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اپنے بیان میں میئر نے بتایا کہ روس میں تیار ہونے والی ‘سپتنگ وی’ نامی ویکسین اس سے قبل بھی تین ہزار شہریوں کو لگائی جاچکی ہے جن کی حالت بہتر ہے اور وہ خود کو تندرست محسوس کررہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ بھی ویکسین لگوانے کے تجربے سے گزر چکے ہیں، اور ان کی حالت بھی بہتر ہے، ویکسین کے کسی قسم کے مضر اثرات یا نقصانات سامنے نہیں آئے۔

سوبیانین نے مزید کہا کہ انہیں کئی مہینے پہلے ویکسین لگائی گئی تھی اور کسی پیچیدگی کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔

کروناویکسین: روس رواں سال کے آخر میں کیا کرنے جارہا ہے؟

خیال رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں روسی رکن پارلیمنٹ ولادیمر نے بھی وہ کرونا ویکسین خود پر آزمائش کے لیے لگوائی جس سے متعلق روسی صدر نے دعویٰ کیا کہ یہ دنیا کی پہلی وبا کے خلاف مؤثر ویکسین ہے، البتہ ویکسین کے مزید تجربات ابھی ہورہے ہیں، فی الحال مذکورہ ریکسین کو حتمی ویکسین نہیں کہا جاسکتا۔

Comments

- Advertisement -