ہفتہ, فروری 15, 2025
اشتہار

کروڑ پتی کی اہلیہ رکشہ ڈرائیور کے ساتھ فرار ‏

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں کروڑ پٹی شخص کی بیوی رکشہ ڈرائیور کے ساتھ بھاگ گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ غیرمعمولی واقعہ ریاست مدھیاپردیش کے شہر اندور میں پیش آیا جہاں ‏امیر شخص کی اہلیہ اپنے سے چھوٹی عمر کے رکشہ ڈرائیور کے ساتھ فرار ہو گئی۔

مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ شوہر نے اپنی اہلیہ کی گمشدگی کی رپورٹ درج کروائی جس پر ‏تفتیش کو آگے بڑھایا گیا اور دستیاب معلومات اور شواہد کی روشنی میں کارروائیاں کی گئیں۔

رکشے کی آخری لوکیشن سمیت مختلف مقامات کا جائزہ لیا گیا لیکن دونوں کا کوئی سراغ نہیں ‏ملا۔ رکشہ ڈرائیور کی شناخت 32 سالہ عمران کے نام سے ہوئی ہے۔

شوہر کا کہنا ہے کہ اہلیہ گھر سے 47 لاکھ روپے بھی ساتھ لے گئی تھی۔ پولیس نے رکشہ ڈرائیور ‏کے دوستوں سے ملزم کی معلومات حاصل کی تو چھان بین کے دوران دوست کے گھر سے 33 لاکھ ‏روپے برآمد کر لیے۔

ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ رکشہ ڈرائیور اکثر خاتون کو اس کے گھر لینے اور ‏چھوڑنے جاتا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں