تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

محمد بن سلمان کی ولادی میر پیوٹن سے ملاقات، باہمی تعاون برقرار رکھنے کا عزم

ماسکو: سعودی شہزادہ اور ولی عہد محمد بن سلمان نے روسی صدر ولادی میر پیوٹن سے ملاقات کی اس دوران دونوں رہنماؤں نے باہمی تعاون برقرار رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

تفصیلات کے مطابق سعودی شہزادہ محمد بن سلمان نے روس کے دار الحکومت ماسکو میں روسی صدر سے ملاقات کی، قبل ازیں دونوں رہنماؤں نے فیفا ورلڈ کپ کے افتتاحی تقریب میں بھی شرکت کی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے روسی صدر ولادی میر پیوٹن کے ساتھ ملاقات میں کہا ہے کہ سعودی عرب تیل کی عالمی منڈی میں روس کے ساتھ تعاون جاری رکھنا چاہتا ہے۔


فیفا ورلڈ کپ 2018: عالمی میلے کا رنگا رنگ آغاز، روس کے ہاتھوں سعودی عرب کو شکست


ان کا مزید کہنا تھا کہ روس کے ساتھ مل کر کام جاری رکھنا چاہتے ہیں، ماضی میں بھی دنوں ملکوں کے تعاون سے بہتر نتائج نکلے، سعودی عرب اور روس کے تعاون برقرار رکھنے سے پوری دنیا کو فائدہ ہوگا۔

ملاقات میں روسی صدر ولادی میر پیوٹن کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کی تجارتی معاملات میں گراں قدر خدمات ہیں جنہیں فراموش نہیں کیا جاسکتا۔


سعودی ولی عہد اور فرانسیسی صدر میں رابطہ، خطے کی صورت حال پر تبادلہ خیال


روسی صدر نے سعودی عرب کے ولی عہد کو بتایا کہ فٹبال ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریب میں ان کی شرکت پر انہیں خوشی ہوئی ہے۔

خیال رہے کہ فیفا ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریب کے بعد باقاعدہ کھیل کا آغاز ہوچکا ہے، محمد بن سلمان روسی صدر کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی دعوت پر ماسکو پہنچے تھے، جبکہ پہلا میچ روس اور سعودی عرب کے درمیان کھیلا گیا اور روس کی ٹیم فاتح قرار پائی۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -