اشتہار

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں اچانک بڑا اضافہ

اشتہار

حیرت انگیز

لندن : بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں بڑے اضافے کے بعد 109 ڈالر سے تجاوز کرگئیں، رواں ہفتے قیمتوں میں 5 فیصد سے زیادہ کا اضافہ ہوا۔

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں رواں ہفتے خام تیل کی قیمتوں میں شدید تیزی دیکھی گئی اور مجموعی طور پر قیمتوں میں 5 فیصد سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ برینٹ خام تیل کی قیمت میں 3.72 فیصد اضافہ ہوا جس کے بعد عالمی منڈی میں برینٹ کروڈ 109.86 ڈالر فی بیرل پر بند ہوا۔

دوسری جانب امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ بھی 3.51 فیصد مہنگا ہو کر 101.41 ڈالر فی بیرل کی سطح پر پہنچ گیا۔

FOLLOW US ON ARY TUBE

رپورٹ کے مطابق تیل کی قیمتوں میں اس ناگہانی اضافے کی بنیادی وجوہات عالمی سطح پر رسد میں کمی اور شپنگ انڈسٹری میں ایندھن کی بڑھتی ہوئی طلب ہے۔

اس کے علاوہ آبنائے ہرمز کے اہم بحری راستے سے تیل کی ترسیل کے لیے کرایوں، انشورنس اور پریمیم چارجز میں بھی نمایاں اضافہ دیکھا جا رہا ہے، جس کی وجہ سے دنیا بھر میں تیل بردار جہازوں کے اخراجات بڑھ گئے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں