کراچی : شہر قائد کے علاقے ڈیفنس میں خیابان سحر اسٹریٹ 13 سے گزرنے والی خام تیل کی پائپ لائن لیک ہوگئی۔
اطلاع ملتے ہی ڈی ایچ اے ویجیلنس ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور کروڈ آئل پھیل جانے اور پھسلن کے سبب سڑک کو عام ٹریفک کیلیے بند کردیا گیا۔
اس موقع پر علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد ڈیفنس خیابان سحر میں جمع ہوگئی، ڈی ایچ اے ویجیلنس کی جانب سے متعلقہ اداروں کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق پارکو حکام سے رابطہ کرکے صورتحال سے آگاہ کردیا گیا ہے، پارکو کی جانب سے مذکورہ مقام پر ٹیم روانہ کردی گئی ہے، پارکو حکام کی جانب سے مذکورہ لائن میں سپلائی بند کردی گئی ہے۔


