ہفتہ, اکتوبر 10, 2026
اشتہار

امریکا ایران کشیدگی : عالمی منڈی میں خام تیل 95 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کرگیا

اشتہار

حیرت انگیز

لندن : امریکا اور ایران کے ایک دوسرے پر حملوں کے نتیجے میں بین الاقوامی مارکیٹوں میں خام تیل 95 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کرگیا۔

تفصیلات کے مطابق امریکہ اور ایران کے درمیان جاری فوجی حملوں کے باعث عالمی منڈیوں میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔

خام تیل کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی تیزی ریکارڈ کی گئی۔

برینٹ خام تیل کی قیمت میں 0.81 فیصد اضافے کے بعد یہ 95.45 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گئی۔

اسی طرح امریکی خام تیل کی قیمت 0.46 فیصد بڑھ کر 90.63 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کر رہی ہے۔

dollar currency rate in pakistan

خیال رہے کہ اس سے قبل گزشتہ روز بھی عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں 4 ڈالر فی بیرل سے زائد کا بڑا اضافہ دیکھا گیا تھا۔

معاشی ماہرین کے مطابق مشرق وسطیٰ میں کشیدگی اور اہم سمندری گزرگاہوں میں رسد کی فراہمی متاثر ہونے کے خدشات کے باعث عالمی سطح پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مسلسل دباؤ کا شکار ہیں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں