بدھ, جون 10, 2026
اشتہار

بین الاقوامی مارکیٹس میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی

اشتہار

حیرت انگیز

بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے بعد تیل کی قیمتیں حالیہ بلند ترین سطح سے نیچے آگئی ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق برینٹ خام تیل کی قیمت میں 1.27 فیصد کمی ہوئی ہے جس کے بعد عالمی مارکیٹ میں اس کی قیمت 107.29 ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے۔ اسی طرح امریکی ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی قیمت بھی 1.7 فیصد گر کر 93.71 ڈالر فی بیرل پر آگئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں 120 ڈالر فی بیرل کی بلند سطح تک پہنچ گئی تھیں۔ عالمی میڈیا کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں اس حالیہ کمی کی بڑی وجہ مشرق وسطیٰ کی صورتحال ہے۔

جہاں امریکی صدر نے اسرائیل کو تیل اور گیس کی تنصیبات پر حملوں سے روک دیا ہے، جس کے باعث سپلائی متاثر ہونے کا خدشہ کم ہوا اور مارکیٹ میں استحکام دیکھا گیا۔

مغربی میڈیا کے مطابق برطانیہ میں گیس کی قیمتوں میں 35 فیصد تک اضافہ دیکھا جارہا ہے، ایران جنگ شروع ہونے کے بعد سے یورپ میں گیس کی قیمت تقریباً ڈبل ہو چکی ہے۔

دوسری جانب ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ ایران نےاپنی غیر فوجی تنصیبات پر اسرائیلی حملے کے جواب میں طاقت کا چھوٹا سا مظاہرہ کیا، تحمل کا مظاہرہ کشیدگی میں کمی کی درخواستوں پر کیا گیا ہے۔

ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ اگر ایران کے بنیادی ڈھانچے پر دوبارہ حملہ کیا گیا تو تحمل کا مظاہرہ نہیں کریں گے، جنگ کا خاتمہ کسی بھی انداز سے ہو، شہری علاقوں میں ہوئے نقصانات کا ازالہ لازمی شرط ہوگی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں