منگل, فروری 17, 2026
اشتہار

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں ایک بار پھر بڑھ گئیں

اشتہار

حیرت انگیز

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں ایک بار پھر بڑھ کر ہفتے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔

تفصیلات کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، خبر ایجنسی نے بتایا تیل کی قیمتیں 3 فیصد اضافے کے بعد ہفتے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔

برینٹ کروڈ فیوچر کے سودے 1.68 ڈالر (2.5 فیصد) اضافے کے بعد 98.13 ڈالر فی بیرل پر طے ہوئے، جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) کروڈ کی قیمت 1.58 ڈالر (2.5 فیصد) بڑھ کر 64.99 ڈالر فی بیرل تک جا پہنچی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں یہ اضافہ عالمی طلب میں بہتری اور سپلائی خدشات کے باعث دیکھنے میں آیا ہے۔

پاکستان میں آج ڈالر اور دیگر کرنسیوں کی قیمت

تجزیہ کار انتونیو دی جیاکومو نے کہا کہ "تیل کی قیمتوں کا رویہ امریکی ذخائر میں اتار چڑھاؤ اور یوریشیا و مشرق وسطیٰ کے جغرافیائی سیاسی تنازعات کے نتائج پر منحصر رہے گا اور آنے والے مہینوں میں مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ غالب رجحان رہے گا، کیونکہ سرمایہ کار قلیل مدتی خطرات اور طویل مدتی سپلائی میں اضافے کے امکانات کے درمیان توازن قائم کرنے کی کوشش کریں گے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں