بدھ, جون 10, 2026
اشتہار

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 110 ڈالر سے تجاوز کرگئیں

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک : عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 110 ڈالر سے تجاوز کرگئیں، جس سے کئی ترقی پذیر ممالک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر دباؤ بڑھنے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی تجارتی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان جاری ہے، جس کے باعث عالمی سطح پر ایندھن کی قیمتیں مزید بڑھنے کے خدشات پیدا ہو گئے ہیں۔

تازہ ترین اعداد و شمار کے تحت لندن برینٹ اور امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ دونوں کی قیمتوں میں ڈیڑھ فیصد سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں برینٹ خام تیل کی قیمت 3 فیصد اضافے کے ساتھ 110.16 فی بیرل ہوگئی ہے۔

امریکی خام تیل کی قیمت میں بھی 2.14 فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے، جس کے بعد اس کے نرخ 96 ڈالر 57 سینٹ فی بیرل پر پہنچ گئے ہیں۔

معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی اور سپلائی کے حوالے سے پیدا ہونے والی بے یقینی نے سرمایہ کاروں کو تشویش میں مبتلا کر رکھا ہے۔

خام تیل کی قیمتوں میں اس اضافے سے پاکستان سمیت کئی ترقی پذیر ممالک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر دباؤ بڑھنے کا امکان ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں