پیر, جون 8, 2026
اشتہار

امریکا ایران کشیدگی، خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: امریکا اور ایران کے درمیان آبنائے ہرمز میں فائرنگ کے تبادلے کے بعد جمعہ کی صبح بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔

ان جھڑپوں کے بعد بین الاقوامی مارکیٹ میں برینٹ خام تیل کی قیمت میں 1.52 فیصد اضافہ ہوگیا، جس کے بعد نئی قیمت 101.58 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گئی۔

رپورٹس کے مطابق امریکی ویسٹ ٹیکساس 1.44 فیصد اضافے سے 96.19 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

امریکی فوج کے مطابق اس نے ایران کی جانب سے ہونے والے حملوں، جن میں میزائل، ڈرونز اور چھوٹی کشتیاں شامل تھیں، کو ناکام بنایا، اور جب اس کے بحری جہاز خلیج فارس سے آبنائے ہرمز کے راستے نکل رہے تھے تو جوابی کارروائیاں بھی کیں۔ ایران نے امریکا پر پہلے حملوں کا الزام عائد کیا ہے۔

ٹرمپ کی یورپی یونین کو دھمکی: 4 جولائی تک تجارتی معاہدہ نہ ہونے پر بھاری ٹیرف کا انتباہ

کشیدگی میں اس اضافے سے امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی مزید خطرے میں پڑ گئی ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں