تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

پی آئی اے کے سینئر پرسر کیلئے اقوام متحدہ کا منفرد اعزاز

کراچی : پی آئی اے کی فلائٹ میں سینئر پرسر کی جانب سے دوران پرواز ایک روتے ہوئے بچے کو چپ کرانے کی تصاویر پر اقوام متحدہ نے بھی خراج تحسین پیش کیا ہے۔

اس سلسلے میں اقوام متحدہ کی جانب سے پی آئی اے کے سینئر پرسر توحید داؤد پوتہ کو منفرد اعزاز سے نوازا گیا ہے، اس کے علاوہ توحید داؤد پوتہ کی مقامی و بین الاقوامی میڈیا میں بھی بہت حوصلہ افزائی کی گئی۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کے سینئر پرسر توحید داؤدپوتہ کیلئے اقوام متحدہ کی ویمن ایجنسی کی جانب سے انسانی ہمدردی و برابری کا اعزاز پیش کیا گیا ہے۔

پی آئی اے کے سینئر پرسر توحید داؤد پوتہ کا کہنا ہے کہ مجھے یہ اعزاز پی آئی اے کی تربیت اور ہماری صدیوں پرانی خاندانی روایات کی بنا پر ملا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ایک چھوٹا سے فرض ادا کرنے پر سب کی جانب سے بہت حوصلہ افزائی کی گئی جس کا جتنا شکر ادا کروں کم ہے۔

مزید پڑھیں : کسی بچے کو روتا ہوا نہیں دیکھ سکتا، فلائٹ پرسر نے واقعے کی حقیقت بیان کردی

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں اسلام آباد سے کراچی آنے والی پی آئی اے کی پرواز میں ایک واقعہ پیش آیا جب ایک مسافر کے کمسن بچے نے رونا شروع کردیا تو اس کی والدہ پریشان ہوگئیں۔

پی آئی اے کے سینئر پرسر توحید داؤد پوتہ نے والدہ کی پریشانی کو دیکھتے ہوئے بچے کو گود میں اٹھا کر نہ صرف چپ کروایا بلکہ ماں کی پریشانی دیکھ کر بچے کو کندھے سے لگا کر سلا دیا تھا۔ جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئیں۔

Comments

- Advertisement -
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں