تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

ہفتے میں ایک بار رونا صحت کے لیے بے حد مفید

ٹوکیو: ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ رونا انسانی صحت کے لیے بے حد مفید ہے، اس لیے مرد، خواتین، بچے اور بڑے ہر ایک شخص کو ہفتے میں ایک بار ضرور رونا چاہئے۔

جاپان میں کی گئی ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ رونے سے نفسیاتی دباؤ اور روزمرہ زندگی کی تھکاوٹ دور کرنے میں مدد ملتی ہے، رونے والا شخص رونے کے بعد خود کو ہلکا پھلکا محسوس کرتا ہے۔

تحقیق میں مزید کہا گیا ہے کہ سونے، آرام کرنے اور ایک کپ کافی پینے سے بہتر ہے کہ ہفتے میں ایک دفعہ رو لیا جائے، رونے سے زندگی کو بہتر بنانے میں مدد ملتی ہے، رونے کے لے ماہرین نے تجویز پیش کی ہے کہ رونے کی کوشش کے دوران آنکھوں سے آنسوؤں کا بہنا بھی ضروری ہے۔

یہ پڑھیں: کیا آپ فلم دیکھتے ہوئے رو پڑتے ہیں؟

برطانوی اخبار انڈی پینڈنٹ کی رپورٹ کے مطابق جاپان میں ایک شخص ھیڈ فومی یوشیدافی کے نام سے جانا جاتا ہے جو رُلانے کا ماہر ہے، وہ لوگوں کو رونے کے طریقے سکھانے کے ساتھ ساتھ اس کے فوائد پر لیکچر دیتا ہے اور اپنے طلباء کو آنسو بہانے کے انداز سکھاتا ہے۔

رلانے والے شخص کا کہنا ہے کہ موسیقی سننا، افسردہ فلمیں دیکھنا، رلا دینے والی کہانیاں پڑھنا سب روزمرہ زندگی کا بوجھ کم کرنے میں معاون ثابت ہوسکتی ہیں۔

جاپانی ماہر نفسیات کا کہنا ہے کہ ہفتے میں کم از کم ایک بار رونا پرسکون زندگی اور خود کو نفسیاتی دباؤ سے بچانے کے لیے کافی ہے۔

Comments

- Advertisement -