اسلام آباد (14 جنوری 2026): پاکستان اور ورلڈ لبرٹی فنانشل کے درمیان ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے ہیں۔
وزارت خزانہ اور ایس سی فنانشل ٹیکنالوجیز ایل ایل سی کے درمیان معاہدہ ہوا ہے، اس معاہدے کے ساتھ پاکستان میں اسٹیبل کوائن کے استعمال پر بات چیت شروع ہوگی۔
ورلڈ فنانشل لبرٹی پاکستان میں ڈیجیٹل پیمنٹس پر شراکت داری کرے گی، پاکستان میں کراس بارڈر ڈیجیٹل ادائیگیوں پر تعاون کا آغاز ہوگا، حکومت نے عالمی فن ٹیک اداروں کے ساتھ تعاون بڑھانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
ایس سی فنانشل ٹیکنالوجیز ایل ایل سی ورلڈ فنانشل لبرٹی سے ملحقہ کمپنی ہے، معاہدے پر وزیر خزانہ اور ایس سی فنانشل ٹیکنالوجیز کے چیف ایگزیکٹیو نے دستخط کیے ہیں، اس معاہدے کی تقریب میں فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی موجود تھے، کمپنی کے وفد نے وزیر اعظم شہباز شریف سے بھی ملاقات کی۔
Shoaib Nizami reports Finance, Fedeal Board of Revenue, Planning , Public Accounts, Banking, Capital Market, SECP, IMF, World Bank, Asian Development Bank, FATF updates for ARY News


