تازہ ترین

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے

اسلام آباد : صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے...

مشہور سپرمارکیٹ کا کرپٹو کرنسی قبول کرنے کا اعلان

دور جدید میں متعارف کی جانے والی ڈیجیٹل کرنسی ’کرپٹو‘ کی وقت کے ساتھ اہمیت میں اضافہ ہوتا جارہا ہے، جس کے استعمال کا کامیاب تجربہ اب جنوبی افریقہ کی مارکیٹ میں بھی کیا گیا ہے۔

دنیا بھر میں کرپٹو کرنسی کی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے جنوبی افریقہ کے مشہور سپر اسٹور نے رقوم کی ادائیگی کیلئے کرپٹو کرنسی کو قبول کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

اس حوالے سے غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جنوبی افریقہ کی سب سے بڑی سپر مارکیٹ ’پک این پے‘نے کرپٹو کرنسی کے استعمال کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

پہلے مرحلے میں تسلی بخش کامیابی کے بعد سپرمارکیٹ کی انتظامیہ نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ کرپٹو کرنسی کو اپنے دیگر سپر اسٹورز میں بھی ادائیگی کیلئے استعمال کرے گی۔

پک این پے کی جانب سے کرپٹو کرنسی کی ادائیگی کو قبول کرنے کا یہ اعلان جنوبی افریقہ کی فنانشل سیکٹر کنڈکٹ اتھارٹی کی جانب سے کرپٹو کرنسی کو باضابطہ طور پر مالیاتی مصنوعات کے طور پر اعلان کے بعد سامنے آیا ہے۔

پک این پے کے ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کرپٹو کرنسی کا استعمال اب زیادہ سے زیادہ کیا جا رہا ہے کیونکہ لوگ روایتی بینکنگ کے نظام سے زیادہ مطمئن نہیں ہیں اور سستے و آسان طریقے سے پیسے کی ادائیگی اور تبادلہ کرنا چاہتے ہیں۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ اب ادارے نے کرپٹو کرنسی کے استعمال کو اپنے مزید 29 اسٹوروں تک بڑھا دیا ہے تاکہ اس کے بعد آنے والے چند مہینوں میں اسے اپنے تمام اسٹورز میں باقاعدہ لین دین کیلئے استعمال کیا جاسکے۔

Comments

- Advertisement -