اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم بھی کرسٹل لائن لاگون کی اسٹرکچرنگ دیکھ کر دنگ رہ گئے کہا کہ ایسا لگ رہا ہے کہ جیسے میں دبئی میں آگیا ہوں۔
چیئرمین اے آر وائی سلمان اقبال نے گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم سے کیا گیا وعدہ پورا کردیا ہے، ملک کا نام روش کرنے والے قومی ہیرو ارشد ندیم کو اے آر وائی گوجرانوالہ میں قیمتی پلاٹ سے نوازا گیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ارشد ندیم نے کہا کہ سلمان صاحب کا شکریہ ادا کروں گا جنھوں نے میری حوصلہ افزائی کی، چیئرمین اے آر وائی سلمان اقبال کا شکریہ وہ ایک اسپورٹس لوور ہیں۔
ڈی ایچ اے سٹی کراچی میں ارشد ندیم نے اے آر وائی لاگونا کا دورہ کیا، جہاں گروپ ڈائریکٹر محبوب عبدالرؤف اور شعیب جان محمد نے مہمان خاص کا استقبال کیا۔
کرسٹل لائن لاگونا کے نظارے نے اولمپیئن کو اپنا گرویدہ بنا ڈالا، اس موقع پر فینز نے بھی قومی ہیرو کے ساتھ خوب تصاویر بنوائیں۔
خیال رہے کہ 35ویں نیشنل گیمز میں ارشد ندیم نے عمدہ کارکردگی کا مظاہر کرتے ہوئے جولین تھرو میں گولڈ میڈل اپنے نام کیا، اشد نے واپڈا کی نمائندگی کرتے ہوئے 81.8 میٹر کی تھرو کی۔
علی حسن اے آروائی نیوز سے اسپورٹس رپورٹر کی حیثیت سے وابستہ ہیں اور کھیلوں کے معاملات میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں


