The news is by your side.

Advertisement

سی ایس ایس 2017 کے نتائج، کامیابی کی شرح 3 فیصد رہی

اسلام آباد: فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے سینٹرل سپیرئیر سروسز (سی ایس ایس) 2017 کے نتائج کا اعلان کردیا، جس کے مطابق کامیابی کی شرح 3.32 فیصد رہی۔

فیڈرل پبلک سروس کمیشن کی جانب سے جاری کردہ نتائج کے مطابق سی ایس ایس 2017 کے امتحانات میں 9301 امیدواروں نے حصہ لیا جن میں سے صرف 312 امیدوار کامیاب ہوئے۔

ایف پی ایس سی سے جاری نتائج  اور کامیاب ہونے والے امیدواروں کی شرح 3.32 فیصد ہے جو قابلِ تشویش ہے۔

یاد رہے کہ سی ایس ایس میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کو سرکاری اداروں میں براہ راست گزیٹڈافسر تعینات کیا جاتا ہے جو بیوروکریسی کے ساتھ مل کر کام کرتا ہے۔

نتائج دیکھنے کے لیے کلک کریں: سی ایس ایس رزلٹ 2017

واضح رہے کہ سال 2016 میں 12 ہزار 176 امیدواروں نے سی ایس ایس کا امتحان دیا تھا جن میں سے صرف 379 امیدوار کامیاب قرار پائے تھے۔

یاد رہے کہ لاہور ہائی کورٹ نے فیڈرل پبلک سروس کمیشن کو اردو میں پرچہ لینے کی ہدایت کی تھی،  عدالتی حکم میں کہا گیا تھا کہ اردو پاکستان کی سرکاری زبان ہے اور سپریم کورٹ نے اس کو نافذ کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔


اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں ۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں