The news is by your side.

Advertisement

سی ایس ایس کے نتائج کا اعلان، کتنے امیدوار کامیاب ہوئے؟

اسلام آباد: فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے سال 2019 میں منعقدہ امتحانات (سی ایس ایس) کے نتائج کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سی ایس ایس 2019 کے نتائج کا اعلان کردیا گیا، صرف 2 اعشایہ اکیاون فیصد امیدوار کامیاب ہوسکے، تحریری و زبانی امتحانات کے بعد کامیاب امیدواروں کی تعداد 365 رہی۔

کامیاب 214 امیدواروں کو گریڈ 17 میں تعینات کرنے کی سفارش کردی گئی۔

ایف پی ایس سی کی جانب سے جاری کردہ رزلٹ شیٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2019 میں سی ایس ایس کے امتحانات میں مجموعی طور پر 14 ہزار 521 امیدواروں نے حصہ لیا۔

تحریری امتحانات میں صرف تین ہزار 272 امیدوار کامیاب ہوئے، 365 امیدوار وائیوا کے لیے منتخب ہوئے جن میں 214 مرد اور 151 خواتین شامل تھیں۔

ڈائریکٹر ایف پی ایس سی کی جانب سے جاری کردہ نتائج کے مطابق 214 امیدواروں کو گریڈ 17 میں تعیناتی کی سفارش کردی گئی ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں