فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے سی ایس ایس 2026 کی امتحانی شیٹس سے متعلق پوسٹ کو بےبنیاد ہے قرار دے دیا۔
ایف پی ایس سی کے مطابق سی ایس ایس 2026 امتحانی شیٹس گم ہونے کا الزام حقائق کےمنافی ہے، سیکریسی ونگ اور ایگزام سیل میں بے ضابطگی کا الزام غلط ہے۔
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ امتحانی شیٹس کی وصولی اور حفاظت کا مکمل نظام موجود ہے ہر مرحلے پر امتحانی شیٹس کا ریکارڈ محفوظ کیا جاتا ہے، امتحانی شیٹس گم ، شکایت یا بےضابطگی کا کوئی ریکارڈ موجود نہیں۔
ایف پی ایس سی کے مطابق اکیڈمی یا تیسرے فریق کی مداخلت کا کوئی امکان نہیں، رول نمبر پلان اور نشستوں کی تقسیم خودکار طریقے سے ہوتی ہے امتحانی مراحل میں میرٹ اور شفافیت یقینی بنائی جاتی ہے، امتحانات سے متعلق معلومات سرکاری ذرائع سے حاصل کریں، غلط معلومات پھیلانے والوں کیخلاف قانونی کارروائی کا حق محفوظ ہے۔


