اسلام آباد: وفاقی تحقیقاتی ادارے نے مقابلے کے امتحان سی ایس ایس کے پرچے آؤٹ ہونے کا معمہ حل کرلیا۔
تفصیلات کےمطابق سی ایس ایس کے امتحانی پرچے آؤٹ کرنے میں سرکاری اہلکار ملوث نکلے ہیں، تین افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ سی ایس ایس کے پرچے آؤٹ ہونے کے معاملے میں دو سرکاری افسران سمیت کل تین افراد گرفتار کیے گئے ہیں، ملزمان لاکھوں روپے ک کے عوض چند گھنٹے قبل پرچہ آؤ ٹ کرتے تھے ۔
بتایا جارہا ہے کہ ایف آئی اے کو سی ایس ایس کا پرچہ آؤٹ ہونے کی شکایات ملی تھیں۔ایف آئی اےنےلاہور کے علاقے کچالارنس روڈپرچھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے سرکاری افسرکوگرفتارکیا گیا۔
حراست میں لیے گئے ملزم کی نشاندہی پرملوث دوسرےملزم کوبھی حراست میں لےلیاگیا۔ تفتیش کے دوران ایف پی ایس سی،جیل خانہ جات کےافسران کےملوث ہونےکا انکشاف ہوا ہے۔
تحقیقاتی ادارے کا کہنا ہے کہ ملزمان سےایف آئی اے مزید تحقیقات کررہی ہے اور امید کی جارہی ہے کہ اس سلسلے میں مزیدگرفتاریاں بھی متوقع ہیں۔
یاد رہے کہ سی ایس ایس ایک مقابلے کا امتحان ہے جس کے ذریعے حکومتِ پاکستان اپنے ادارے فیڈرل پبلک سروس کمیشن میں گریڈ 17 کے افسران بھرتی کرتی ہے۔ یہ افسران ملک کی انتظامیہ میں ریڑھ کی ہڈی کی اہمیت رکھتے ہیں۔