اسلام آباد (15 اکتوبر 2025): گریڈ 17 میں بھرتی کے لیے سینٹرل سپریئر سروس (سی ایس ایس) مقابلے کے امتحانات کے نتائج کا اعلان ہو گیا۔
فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے گریڈ 17 میں بھرتی کے لیے ہونے والے سی ایس ایس مقابلے کے امتحانی نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ صرف 2.48 فیصد امیدواروں نے کامیابی حاصل کی ہے۔
سی ایس ایس کے تحریری امتحان میں ملک بھر سے 15 ہزار 602 امیدواروں نے شرکت کی جس میں سے صرف 397 امیدوار ہی کامیاب ہو سکے۔
زبانی امتحان میں مزید 10 امیدوار ناکام ہوئے اور صرف 387 امیدواروں نے کامیابی کا زینہ چڑھا۔ انمیں 207 مرد اور 180 خواتین امیدوار ہیں۔
فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے پاس ہونے والے امیدواروں میں سے 119 مرد اور 110 خواتین امیدواروں کی تعیناتی کی سفارش کی ہے۔
واضح رہے کہ سی ایس ایس امتحان کا مقصد سول سروس میں بی پی ایس 17 کی پوسٹس پر باصلاحیت اور قابل افراد کی بھرتی کرنا ہوتا ہے اور کامیاب امیدواروں کو وفاق کے زیر انتظام 12 شعبوں میں تعینات کیا جاتا ہے۔
مقابلے کے اس امتحاب میں کامیاب امیدواروں میں پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس، پاکستان کسٹمز، فارن سروس آف پاکستان، اور پاکستان کی پولیس سروس جیسے دیگر اداروں میں خدمت کا موقع فراہم کیا جاتا ہے۔
سی ایس ایس امتحانات کے حتمی نتائج دیکھنے کے لیے درج ذیل ویب سائٹ پر وزٹ کریں۔
https://www.fpsc.gov.pk/assets/media/2025-10-15-10-52-12-PRESS-NOTE-CE-2024.pdf
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


