لاہور: محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے پنجاب میں کارروائی کی اس دوران دہشت گردوں نے اہلکاروں پر فائرنگ کردی جبکہ جوابی فائرنگ میں 6 دہشت گرد مارے گئے۔
تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی کی جانب سے پنجاب کے شہر گجرات میں کارروائی کی گئی، کارروائی کے دوران انتہائی مطلوب دہشت گرد صحیب بھی مارا گیا۔
ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ ہلاک شدگان میں انتہائی مطلوب دہشت گرد صحیب بھی شامل ہے، مارے گئے دہشت گرد صحیب کا نام ریڈ بک میں شامل ہے، کارروائی کے دوران خودکش جیکٹس، بڑی تعداد میں اسلحہ اور دستی بم برآمد کرلیا گیا ہے۔
ترجمان کے مطابق کارروائی کے دوران الیکٹرونک ڈیوائسز بھی برآمد ہوئی ہے، سی ٹی ڈی نے گجرات کے علاقے میں ناکہ بندی کررکھی تھی جبکہ دہشت گردوں نے ناکے پر موجود اہلکاروں پر فائرنگ کی، جوابی فائرنگ میں 6 دہشت گرد مارے گئے۔
سی ٹی ڈی کی حیدرآباد میں کارروائی‘ چینی باشندے کےقتل میں ملوث 2 ملزمان گرفتار
سی ٹی ڈی ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ہلاک دہشت گرد لاہور میں بیدیاں، فیروز پور روڈد ھماکوں میں ملوث تھے علاوہ ازیں دہشت گرد سرگودھا میں بریگیڈیئر ظہور کے قتل میں بھی ملوث تھے۔
یاد رہے کہ 18 فروری کو خیبرپختونخواہ کے شہر ڈیرہ اسماعیل خان میں سی ٹی ڈی نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے 2 دہشت گردوں کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کیا تھا۔
کراچی میں سی ٹی ڈی کی کارروائی‘ 4 دہشت گرد گرفتار
واضح رہے کہ رواں سال 6 جنوری کو ملتان میں انسداد دہشت گردی فورس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے کالعدم تنظیم کے دو دہشت گرد گرفتار کرکے ان کے قبضے سے دستی بم اور بارودی مواد برآمد کیا تھا۔
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔