کراچی:کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ نے مچھر کالونی سے کالعدم جماعت کے تین ارکان کو گرفتار کرلیا،پولیس کے مطابق تین دہشت گرد ہیں اور سہولت کار کے طور پر کام کرتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی )نے مچھر کالونی میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تحریک طالبان کے تین ارکان کو گرفتار کرلیا جن کی شناخت جہانزیب، حبیب اللہ اور نوشیر کے ناموں سے ہوئی۔
پولیس حکام کے مطابق تینوں دہشت گر د ٹی ٹی پی کے سہولت کار کے طور پر کارروائیاں کرتے تھے ،ملزمان کا تعلق ٹی ٹی پی عابد مچھڑ اور زبیر گروپ سے ہے۔
دریں اثنا شارع نورجہاں پولیس نے کارروائی کرکے دو ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان شہریوں سے لوٹ مار کررہے تھے،ملزم سے اسلحہ برآمد ہوا ہے۔