تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

پشاور: تھانہ سربند پر حملہ کرنے والے دو دہشت گرد مقابلے میں ہلاک

پشاور : کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے پشاورمیں تھانہ سربند پر حملے میں ملوث دو دہشت گردوں کو مقابلے کے دوران ہلاک کردیا۔

اس حوالے سے سی ٹی ڈی ذرائع کا کہنا ہے کہ سی ٹی ڈی پشاور ریجن اور پشاور پولیس نے سربند شنواری قلعہ میں مشترکہ کارروائی کی۔

پولیس نے گزشتہ شب تین پولیس اہلکاروں کی شہادت میں ملوث دہشت گردوں کے سہولت کاروں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر علاقہ سربند شنواری میں ان کی کمین گاہوں کا محاصرہ کیا تو دہشت گردوں نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کردی۔

اہلکاروں کی جوابی فائرنگ سے دو دہشت گرد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ 3دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور دستی بم برآمد کرلیے گئے۔

سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے، ہلاک دہشت گرد، دھماکوں، بھتہ خوری کے متعدد مقدمات میں سی ٹی ڈی کو مطلوب تھے، فرار دہشت گردوں کی تلاش کیلئے علاقےمیں سرچ آپریشن جاری ہے۔

مزید پڑھیں : پشاور پولیس اسٹیشن پر دہشتگردوں کا حملہ، ڈی ایس پی سمیت 3 اہلکار شہید

علاوہ ازیں دہشت گردوں کیخلاف ایس ایچ او سربند کی مدعیت میں سی ٹی ڈی میں واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، مقدمے میں7اے ٹی اے سمیت مختلف دفعات کو شامل کیا گیا ہے۔

ایف آئی آر کے متن میں لکھا ہے کہ شہید ہونے والے تینوں پولیس اہلکار اسپتال منتقل کرتے ہوئے جان کی بازی ہار گئے تھے، تھانے میں موجود ایک دستی بم پھٹ نہیں سکا جسے بی ڈی یو نے ناکارہ بنادیا۔

Comments

- Advertisement -