جمعرات, مارچ 27, 2025
اشتہار

داعش کے 2 اہم کمانڈرز سمیت 9 دہشت گرد گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : پنجاب کے مختلف شہروں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں 9 خطرناک دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا، جس میں داعش کے 2 اہم کمانڈر  بھی شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی ) نے پنجاب کے مختلف شہروں میں 157 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا اور آپریشن کے دوران 9 خطرناک دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا کہ یہ کارروائی فیصل آباد، ننکانہ صاحب، رحیم یار خان، شیخوپورہ اور راولپنڈی میں کی گئی، لاہور کے سرحدی گاؤں سے داعش کے 2 اہم کمانڈر  کو گرفتار کیا گیا۔

ترجمان کے مطابق دہشت گردوں سے بارودی مواد، 12 ڈیٹونیٹر، موبائل اسلحہ اور نقدی برآمد کرلیا گیا، دہشت گرد اہم تنصیبات پر حملے کی منصوبہ بندی کر رے تھے۔

 ترجمان  نے مزید بتایا کہ رواں ہفتے 990 کومبنگ آپریشنز کے دوران 134 مشتبہ افراد گرفتار کیے، اسی آپریشنز میں 41411 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں