منگل, جون 16, 2026
اشتہار

کالعدم تحریک طالبان فتنہ الخوارج کا کارندہ گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

ساہیوال : کالعدم تحریک طالبان فتنہ الخوارج کے کارندے کو گرفتار کرکے قبضے سے نفرت انگیز مواد،کتابیں اور لٹریچر برآمد کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ساہیوال میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے اڈہ یوسف ریلوے اسٹیشن کے قریب کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تحریک طالبان فتنہ الخوارج کے ایک کارندے کو گرفتار کر لیا۔

سی ٹی ڈی نے بتایا کہ گرفتار ملزم کی شناخت بلال کے نام سے ہوئی ہے جو ضلع پشین، بلوچستان کا رہائشی ہے تاہم کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے نفرت انگیز مواد، کتابیں اور کالعدم تنظیم کا لٹریچر برآمد کیا گیا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ گرفتار دہشت گرد شہریوں کو دہشت گرد تنظیم میں شامل ہونے کی ترغیب دے رہا تھا۔ ملزم کے خلاف انسدادِ دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

سی ٹی ڈی کے مطابق کارروائی خفیہ اطلاع پر عمل میں لائی گئی اور ملزم سے مزید اہم انکشافات کی توقع ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں