جمعرات, دسمبر 12, 2024
اشتہار

کراچی: سی ٹی ڈی کی کاروائی کالعدم جماعت کے3 افرادگرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : سی ٹی ڈی کی کراچی کے علاقے محمودآباد میں کاروائی، کالعدم جماعت کے تین کارندے گرفتار، ملزمان بھتہ خوری اور سیکورٹی فورسسز پر حملے میں ملوث ہیں.

تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی نے کراچی کے علاقے محمودآباد سے کالعدم جماعت کے تین کارندوں کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان میں مولانا عبد العزیز کا ساتھی شمس الدین بھی شامل ہے. ملزم لال مسجد میں سیکورٹی فورسسز پر حملے میں بھی ملوث رہا ہے.

محمود آباد سے گرفتار کیے گئے کالعدم تنظیم کے تین کارندوں نعمت اللہ، شمس الدین اور عارف اللہ سے بھتے کی پرچیاں،اور رقم برآمد کر لی گئی.

- Advertisement -

ایس ایس پی سی ٹی ڈی جنید شیخ کے مطابق گرفتار کیے گئے ملزمان میں افغانستان سے تربیت حاصل کرنے والے بھی شامل ہیں.

پولیس کا کہنا ہے ملزمان کراچی سے بھتہ اور چندے کی رقم جمع کرکے افغانستان بھجواتے تھے ۔ ملزمان کی جانب سے رمضان اور دیگر مہینوں میں تیس سے پینتیس لاکھ روپےافغانستان بھیجے گئے.

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں