تازہ ترین

مستونگ دھماکے میں ’را‘ ملوث ہے، نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی

اسلام آباد : نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کا...

9 مئی واقعات : چیئرمین پی ٹی آئی کی 9 ضمانت کی درخواستیں منظور

اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے 9...

نواز شریف نے 4 سال بعد وطن واپسی کیلئے ٹکٹ بک کروالیا

لندن : مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف...

شہری پٹرول پر بڑے ریلیف سے محروم

اسلام آباد: ڈالر کی سابقہ ایڈجسٹمنٹ کی وجہ سے...
Array

دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام، کالعدم ٹی ٹی پی کے 9 دہشت گرد گرفتار

پشاور: محکمہ انسداد دہسشتگردی فورس (سی ٹی ڈی) نے مہمند ایجنسی میں کاروائی کرکے کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے 9 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ انسداد دہشت گردی مردان ریجن نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا ہے، سی ٹی ڈی نے مہمند ایجنسی سے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے 9 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے، جن کے قبضہ سے 2 خود کش جیکٹ، ایک کلاشنکوف، ایک نائن ایم ایم پستول برآمد ہوا ہے۔

حکام کے مطابق دہشت گردوں سے 2 ہینڈ گرینڈ، 4 راکٹ لانچر گولے اور بارودی مواد بھی برآمد کیا گیا ہے۔ زیر حراست دہشت گردوں کی شناخت محب اللہ، احسان اللہ، افتخار، سمیع اللہ، عرفان، عصمت اللہ ، فرہاد علی، اشتیاق اور عبدالرازق شامل ہیں۔ اشتہاری دہشت گرد محب اللہ، احسان اللہ اہم مقدمات میں سیکیورٹی فورسز کو مطلوب تھے۔

Comments

- Advertisement -