The news is by your side.

Advertisement

سیالکوٹ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی‘ دہشت گرد گرفتار

سیالکوٹ: صوبہ پنجاب کے شہر سیالکوٹ میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم ٹی ٹی پی کا دہشت گرد گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق سیالکورٹ میں پسرور روڈ پرسی ٹی ڈی نے کارروائی کے دوران کالعدم تحریک طالبان کا دہشت گرد گرفتار کرکے دھماکہ خیز مواد برآمد کرلیا۔

ذرائع کے مطابق دہشت گردکی شناخت عثمان صابرعرف طیب پہلوان کے نام سے ہوئی ہے جبکہ اسے تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ 6 مارچ کو پاک افغان سرحدی علاقے چمن میں سی ٹی ڈی اور حساس ادارے نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کرکے اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد برآمد کیا تھا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے خودکش جیکٹس، دھماکہ خیز مواد اور اسلحہ برآمد کرلیا، ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا۔


سی ٹی ڈی کی ڈیرہ اسماعیل خان میں کارروائی‘ 2 دہشت گرد گرفتار


یاد رہے کہ 18 فروری کو خیبرپختونخواہ کے شہر ڈیرہ اسماعیل خان میں سی ٹی ڈی نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے 2 دہشت گردوں کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کیا تھا۔

واضح رہے کہ رواں سال 6 جنوری کو ملتان میں انسداد دہشت گردی فورس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے کالعدم تنظیم کے دو دہشت گرد گرفتار کرکے ان کے قبضے سے دستی بم اور بارودی مواد برآمد کیا تھا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں