تازہ ترین

نیپرا کا بجلی مزید مہنگی کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: نیپرا نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد...

’دنیا بھارت میں مسلمانوں اور عیسائیوں کی نسل کشی پر خاموش نہ رہے‘

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ...

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے سعودی وفد کی ملاقات

راولپنڈی : آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے...
Array

لاہور میں سی ٹی ڈی کی کارروائی ، کالعدم تنظیم کے 3 دہشت گرد گرفتار

لاہور: کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ ( سی ٹی ڈی ) نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 3دہشت گردوں کو گرفتار کرکےبارودی مواد،اسلحہ،ڈیٹونیٹرز،لیپ ٹاپ،موبائل فونز بھی برآمد کرلئے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے دارلحکومت لاہورمیں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے ٹاؤن شپ میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کی اور کارروائی کے دوران 3دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا کہ گرفتار دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سےہے اور دہشت گردوں سے بارودی مواد،اسلحہ،ڈیٹونیٹرز،لیپ ٹاپ،موبائل فونز بھی برآمد کرلئے گئے ہیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ ملزمان کیخلاف سی ٹی ڈی لاہور میں مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔

یاد رہے گذشتہ ہفتے کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ ( سی ٹی ڈی ) نے پنجاب میں 45 آپریشنز کے دوران 5 مشتبہ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا تھا، مشتبہ دہشت گردوں میں ممتاز ، صاحب شاہ، محمد نعیم،شاہد سعید اور محمد سیف اللہ شامل تھے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا تھا کہ مشتبہ دہشت گردوں سے مذہبی منافرت پھیلانے والا لٹریچر برآمد ہوا ہے اور ان دہشت گردوں کا تعلق مختلف کالعدم تنظیموں سے ہے،مشتبہ دہشت گرد قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہیں۔

Comments

- Advertisement -