(22 فروری 2026): بنوں میں محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کی ٹیم پر دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں زیرِ حراست کمانڈر اور اس کے حملہ آور ساتھی ہلاک ہو گئے۔
سی ٹی ڈی حکام کے مطابق تفتیشی ٹیم دہشت گرد کمانڈر اسامہ عرف دانیال کو، جسے چند روز قبل گرفتار کیا گیا تھا، جائے وقوعہ کی نشاندہی کے لیے لے جا رہی تھی۔
اس دوران اس کے ساتھیوں نے ٹیم پر اچانک حملہ کر دیا، جس کے بعد ہونے والے فائرنگ کے تبادلے میں اسامہ عرف دانیال اور حملہ آور دہشت گرد مارے گئے۔
سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک دہشت گرد اسامہ عرف دانیال اسسٹنٹ کمشنر شمالی وزیرستان پر حملے میں ملوث تھا اور وہ نئی دہشت گرد تنظیم "اتحاد المجاہدین پاکستان” کا ماسٹر مائنڈ بھی تھا، پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


