The news is by your side.

Advertisement

سی ٹی ڈی نے ’اغوا برائے تاوان‘ میں ملوث تین پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا

کراچی میں: انسدادِ دہشت گردی ڈٰیپارٹمنٹ نے اغوا برائےتاوان میں ملوث تین پولیس افسران کے خلاف مقدمات درج کرلیے، سندھ ایجوکیشن بورڈ کے ڈائریکٹرفنانس کو بھی گرفتارکرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی نےتینوں پولیس افسران کے خلاف اغوابرائے تاوان کی دفعات کے تحت تین الگ الگ مقدمات درج کیے ہیں۔

پہلا مقدمہ انسپکٹرطارق اسلام کے خلاف درج کیا گیا ہے، دوسرے مقدمے میں سب انسپکٹر شوکت اعوان، اےایس آئی قلندربخش اورشبیرحسین نامزد ہیں جبکہ تیسرامقدمہ سابق ایس ایچ اوصدرنعیم خان کے خلاف درج کیا گیا۔

گزشتہ روزعدالت میں پیش کی گئی رپورٹ میں پولیس افسران واہلکاروں کےاغوابرائے تاوان کی وارداتوں میں ملوث ہونے کاانکشاف ہوا تھا۔

ڈائریکٹرفنانس برائے ایجوکیشن کی گرفتاری

دوسری جانب ذرائع کے مطابق اینٹی کرپشن پولیس نے چھاپہ مار کاروائی کے بعد سندھ ایجوکیشن بورڈ کے ڈائریکٹرفنانس شکری رحمان کو گرفتارکرلیا۔

سندھ ایجوکیشن بورڈ کے ڈائریکٹرپرمالی خرد برداور من پسند کمپنیوں کو ٹھیکے دینےکاالزام ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں