تازہ ترین

بجٹ 2023-24 قومی اسمبلی میں پیش

اسلام آباد: وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے مالی سال...

ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ ناگزیر ہے، شہباز شریف

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ...

پاکستان کا خطرناک ترین دشمن افغانستان میں پُر اسرار طور پر ہلاک

راولپنڈی : پاکستان کا خطرناک ترین دشمن ثنااللہ غفاری...

وفاقی بجٹ آج پیش کیا جائے گا

آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ آج پیش کیا...

سی ٹی ڈی کی اہم کامیابی، چار دہشت گرد گرفتار

پنجاب: سی ٹی ڈی نے صوبے بھر میں انٹیلی جنس آپریشن کرتے ہوئے چار دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردی کے پیش نظر پنجاب بھر میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کئے گئے، جس میں چار دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا، گرفتار دہشت گردوں میں فضل الٰہی، محمد یاسر ،عبداللہ، بلال قاسم شامل ہیں، اس کے علاوہ اٹھارہ سے زائد مشتبہ افراد کو پوچھ گچھ کے لئے حراست میں لیا گیا۔

ترجمان کے مطابق دہشت گردوں سے بارودی مواد،سیفٹی فیوز،ڈیٹونیٹراورکیش برآمد کیا گیا، سی ٹی ڈی کے مطابق تمام دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔

واضح رہے کہ رواں ماہ خیبر پختونخوا کے شہر بنوں میں کارروائی کرتے ہوئے سی ٹی ڈی نے پانچ دہشت گردوں کو ہلاک کردیا تھا، ہلاک ملزمان کے قبضے سے تین کلاشنکوف، نائن ایم ایم پستول اور بارود قبضے میں لئے گئے تھے۔

Comments