سی ٹی ڈی، دہشت گردوں کے کوائف پر مشتمل ریڈ بک کے آٹھویں ایڈیش کا اجراء ctd
The news is by your side.

Advertisement

سی ٹی ڈی، دہشت گردوں کے کوائف پر مشتمل ریڈ بک کے آٹھویں ایڈیش کا اجراء

کراچی : سی ٹی ڈی نے 72 انتہائی مطلوب دہشت گردوں کی تفصیلات پر مبنی ریڈ بک کا آٹھواں ایڈیشن جاری کردیا ہے جب کہ پہلے ایڈیشن میں 90 سے زائد دہشت گردوں کی تفصیلات موجود تھیں۔

تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی نے دہشت گردوں کی نئی ریڈ بک جا ری کردی ہے جس میں 72 انتہائی مطلوب دہشت گردوں کی تفصیلات درج ہیں جو کہ حساس اداروں کی مشاورت سے تیا ر کی گئی ہے اور دیشت گردوں سے متعلق تمام اہم کوائف اس میں جمع کردیں ہیں۔

ذرائع کے مطابق ریڈ بک کا آٹھواں ایڈیشن دو حصوں پر مشتمل ہے جس کے پہلےحصے میں داعش سے وابستہ دہشت گردوں کی تفصیلات مو جود ہیں جب کہ القاعدہ کے 9، کالعدم تحریک طالبان کے 16، کالعدم جند اللہ کے 8 کالعدم لشکر جھنگوی کے 11 جب کہ ددیگرکالعدم تنظیموں کے 16 دہشت گردوں کے کوائف موجود ہیں۔

اس کے علاوہ کالعدم سپاہ محمد، تحریک جعفریہ پاکستان و دیگر کالعدم تنظیموں کے 21 دہشت گردوں اور متفرق میں 14 دہشت گردوں کے کوائف کو دوسرے حصے میں جمع کیا گیا ہے جب کہ مشرف حملے کے مرکزی ملزم مطیع الرحمان کے سر کی قیمت ایک کروڑروپے مقرر کی گئی ہے۔

ریڈ بک کے آٹھویں ایڈیشن میں کچھ نئے دہشت گردوں کے کوائف شامل ہیں جب کہ بعض پرانے دہشت گرد شامل ہیں اور پہلی بارایڈیشن انگریزی اور اردو زبانوں میں جاری کیا گیا ہے جب کہ اس کا رنگ لال یا نیلا کے بجائے ہرا رکھا گیا ہے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں