پیر, دسمبر 9, 2024
اشتہار

سی ٹی ڈی ٹیم نے 2 شہریوں کو مبینہ اغوا کیا، اے آر وائی نیوز نے فوٹیج حاصل کرلی

اشتہار

حیرت انگیز

انچارج سی ٹی ڈی انٹیلی جنس شعیب قریشی پرشہریوں کواغوا کا الزام ہے، سی ٹی ڈی ٹیم نے بلال کالونی سے 2 شہریوں کو مبینہ اغوا کیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق انچارج سی ٹی ڈی انٹیلیجنس شعیب قریشی پر شہریوں کو اغوا کا الزام ہے اور سی ٹی ڈی ٹیم نے بلال کالونی سے دو شہریوں کو مبینہ اغوا کیا جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج اے آر وائی نیوز نے حاصل کرلی ہے۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں پولیس مابائلوں کو آتے دیکھا جاسکتا ہے، موبائل سے سادہ لباس اہلکار اترتے ہیں جو دو شہریوں کو پکڑتے ہیں اور ساتھ لے جاتے ہیں۔

- Advertisement -

اس حوالے سے ذرائع نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ سی ٹی ڈی سی ٹی ڈی ٹیم نے بلال کالونی سے 2 شہریوں کو مبینہ اغواکیا اور سی ٹی ڈی انسپکٹر شعیب قریشی اور ٹیم نے زیر حراست افراد سے رشوت لی۔

ذرائع کے مطابق زیرحراست ایک شہری فیضان کو 2 لاکھ 70 ہزار رشوت لے کر چھوڑا گیا جب کہ سعد نامی دوسرے شہری کو چھوڑنے کے لئے 25 لاکھ رشوت طلب کی گئی۔

ذرائع نے بتایا کہ ڈی آئی جی سی ٹی ڈی نے واقعے کی انکوائری کا حکم دے دیا ہے اور اس کے لیے ایس ایس پی انوسٹی گیشن سی ٹی ڈی انکوائری افسر مقرر کیا ہے جنہیں تحقیقات 7 روز میں مکمل کرکے رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز کے کرائم رپورٹر ہیں

مزید خبریں