site
stats
پاکستان

لاہور: سی ٹی ڈی کی کاروائی میں چھ دہشت گرد ہلاک

لاہور: کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ کی کارروائی میں چھ دہشت گرد اپنے انجام کو پہنچ گئے، سانحہ گلشن اقبال پارک کے بعد مختلف کارروائیوں میں اب تک گیارہ دہشت گرد مارے جاچکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کےنواحی علاقے سعید چوک میں کائونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ سے مقابلے کے دوران چھ دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

سی ٹی ڈی ذرائع کا کہنا ہے کہ شیراکوٹ کی کچی آبادی طلعت پارک میں سیکورٹی اداروں اوراہم شخصیات پرحملےکی منصوبہ بندی کرنے والے دس دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی۔

چھاپے کے دوران دہشتگردوں نے سی ٹی ڈی پرفائرنگ کردی، جوابی فائرنگ میں چھ دہشتگرد مارے گئے۔ ہلاک شدہ دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سےہے۔

دہشت گردوں کےقبضےسےپانچ کلو دھماکہ خیزمواد، دو کلاشنکوف، چارپستول، چارڈیٹونیٹرز، تین موٹرسائیکلیں اورگولیاں برآمد ہوئی ہیں۔

سیکیورٹی اداروں نےتحقیقات کاآغازکردیا ہےجبکہ مفرور دہشت گردوں کی تلاش جاری ہے۔ اس سےپہلےنواب ٹاؤن کےعلاقےمیں بھی سی آئی اے سے مبینہ مقابلےمیں پانچ دہشتگرد مارےگئےتھے۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top