site
stats
پاکستان

ملتان ریلوے اسٹیشن تباہی سے بچ گیا، چار دہشت گرد گرفتار

ملتان: کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ریلوے اسٹیشن کو بڑی تباہی سے بچالیا، گھر پر چھاپہ مار کر 4 مبینہ دہشت گردوں کو حراست میں لے کر ہینڈ گرنیڈز،بارودی مواد اور نقشے برآمد کرلیے۔

ذرائع کے مطابق سی ٹی ڈی نے مخبری پر ریلوے اسٹیشن کے قریب ایک گھر پر چھاپہ مارا اور 4 دہشت گردوں کو حراست میں لے لیا۔

چاروں دہشت گرد کالعدم تحریک طالبان سے تعلق رکھتے ہیں، گرفتار دہشت گردوں کی شناخت ہوگئی، یاسر اور راشد کا تعلق لاہور سے ہے جب کہ سعید خان وزیر ستان سے تعلق رکھتا ہے۔

ذرائع کے مطابق سی ٹی ڈی نے کارروائی میں 8 ہینڈ گرنیڈز بھی برآمد کیے جنہیں بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ناکارہ بنادیا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ دہشت گرد ریلوے اسٹیشن پر حملے کی منصوبہ بندی کررہے تھے، سی ٹی ڈی نے دہشت گردوں کو مزید تحقیقات کے لیے نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top