The news is by your side.

Advertisement

پشاور میں‌ سی ٹی ڈی اہلکار کی خودکشی

پشاور : انسداد دہشت گردی فورس کے اہلکار نے پولیس لائن میں خود کو گولی مار زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق صوبہ خبیرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور کی پولیس لائن میں سی ٹی ڈی اہلکار کی خودکشی کا واقعہ پیش آیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ اہلکار نے خود کو گولی مار کر خودکشی کی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مرنے والا شخص کاونٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ میں بطور ڈرائیور خدمات انجام دے رہا تھا اور نامعلوم وجوہات کی بناء کر خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کیا ہے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ مقتول کوہاٹ کا رہائشی تھا اور 2 روز قبل ہی چھٹی سے ڈیوٹی پر واپس آیا تھا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد اہلکار موقع پر ہی دم توڑ گیا تھا، جسد خاکی کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں