پشاور میں انسداد دہشتگردی محکمے سی ٹی ڈی کے اہلکار نے خودکشی کر لی۔
پولیس کے مطابق پولیس لائن میں سی ٹی ڈی اہلکار نے خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ اہلکار کے خودکشی کرنے کی وجوہات سامنے نہیں آسکیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اہلکار سی ٹی ڈی میں ڈرائیور تھا اور 2 روز قبل ہی چھٹی سے ڈیوٹی پر واپس آیاتھا۔ اہلکار کوہاٹ کا رہائشی اور سی ٹی ڈی پشاور میں بطور ڈرائیور تعینات تھا۔
- Advertisement -
اہلکار کی میت کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور پولیس نے ابتدائی شواہد اکٹھے کر لیے ہیں۔
پوسٹ مارٹم رپورٹ کی روشنی میں پولیس تفتیش کو آگے بڑھائے گی اور ضابطے کی کارروائی کے بعد میت کو لواحقین کے حوالے کیا جائے گا۔