The news is by your side.

Advertisement

ایم کیو ایم لندن کی دہشت گرد خاتون رہنما کہکشاں حیدر کیس میں سنسنی خیز انکشافات

کراچی : ایم کیو ایم لندن کی دہشت گرد خاتون رہنما کہکشاں حیدر کیس میں مزید اہم انکشافات سامنے آئے ، جس میں کہا کہکشاں حیدر امریکا سے دہشت گردوں کو اکاونٹ سے پیسے منتقل کرتی رہی۔

تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم لندن کی دہشت گرد خاتون رہنما کہکشاں حیدر کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ، قانون نافذ کرنے والے عالمی ادارے نے سی ٹی ڈی کو جوابی خط لکھ دیا۔

ڈی آئی جی سی ٹی ڈی نےانٹر پول اورفارن منسٹری کی وساطت سے خط لکھا تھا ، عالمی ادارے کی جانب سے لکھے گئے خط میں مزید اہم انکشافات کئے گئے ہیں۔

سی ٹی ڈی ذرائع کا کہنا ہے کہ کہکشاں حیدرامریکاسے دہشتگردوں کو اکاونٹ سے پیسے منتقل کرتی رہی، تحقیقاتی ٹیم نے اکاونٹ استعمال ہونے کے شواہد حاصل کرلیے ہیں۔

سی ٹی ڈی نے کہا کہ ایم کیو ایم لندن کےرہنما نے اپنے اکاؤنٹس سے متعدد افراد کو پیسے منتقل کیے، پیسے دہشتگردی نیٹ ورک چلانے کے لیے بھیجے جاتے تھے۔

سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق عالمی قانون نافذ کرنے والے ادارے نے انکوائری کے بعد جواب میں کہا کہ کہکشاں حیدر کو سلیم بیلجیم سے پیسے بھیجتا تھا، سلیم کی جانب سے بھیجے گئے پیسے کہکشاں حیدرآگے بھیجتی تھی۔

ذرائع نے بتایا کہ فنڈنگ کے ذریعے دہشتگردی کا نیٹ ورک چلایا جاتا تھا سی ٹی ڈی نے کئی ایسے افراد سے تفتیش کی، جن کو پیسے بھیجے گئے جبکہ کئی افراد کے بیانات عدالت میں بھی قلم بند کرائے گئے۔

سی ٹی ڈی سندھ کے پاس کہکشاں حیدر کیخلاف ٹھوس ثبوت موجود ہے، عدالتی پیش رفت اورمزیدثبوتوں کو عالمی ادارے کو بھیجا جائے گا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں