The news is by your side.

سی ٹی ڈی کی کامیاب کارروائی، 4 دہشت گرد گرفتار

بنوں : صوبہ کے پی کے ضلع بنوں میں محکمہ انسداد دہشت گردی نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے 4 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

سی ٹی ڈی کے مطابق بنوں میں خفیہ اطلاعات پر کارروائی کی گئی،اس دوران چار دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا، گرفتاردہشت گردوں سے اسلحہ،موبائل فون اوردیگرسامان برآمد کیا گیا۔

حکام سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار دہشت گردوں کا تعلق عتیق الرحمان عرف ٹیپو گل گروپ سےہے، گرفتار ملزمان حالیہ پولیس ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری میں ملوث تھے۔

سی ٹی ڈی نے بنوں میں ہی دوسری کارروائی کرتے ہوئے مطلوب دہشت گرد اختر کو بھی گرفتار کیا، گرفتاردہشت گرد کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی کےگل بہادرگروپ سےہے، جس کے سر کی قیمت 20 لاکھ روپے مقرر کی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں 4 مبینہ دہشت گرد گرفتار

اس سے قبل ماہ نومبر میں کوئٹہ میں (محکمہ انسداد دہشت گردی) سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے 4 مبینہ دہشتگردوں کو گرفتار کیا تھا۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق گرفتار دہشت گرد صحافی شاہد زہری، قبائلی شخصیت کے قتل میں ملوث تھے۔

واضح رہے کہ اکتوبر میں کوئٹہ کے علاقے دشت میں سی ٹی ڈی سے فائرنگ کے تبادلے میں پانچ دہشت گرد ہلاک ہوگئے تھے، دہشت گردوں سے مقابلے میں چار اہلکار بھی زخمی ہوئے تھے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں