The news is by your side.

Advertisement

ڈیرہ غازی خان میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 2 دہشت گرد گرفتار

ڈی جی خان : سی ٹی ڈی اہلکاروں نے ڈیرہ غازی خان میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے دو دہشت گرد گرفتار کرلیے۔

تفصیلات کے مطابق جنوبی پنجاب کے شہر ڈیرہ غازی خان میں انسداد دہشت گردی فورس نے دہشت گردوں کی موجودگی سے متعلق خفیہ اطلاع موصول ہونے پر چھاپہ مار کارروائی کی۔

ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا کہ چھاپہ مار کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم القاعدہ ہند سے تعلق رکھنے والے 2 دہشت گردوں کو حراست میں لیا ہے۔

ترجمان انسداد دہشت گردی کا کہنا تھا کہ گرفتار دہشت گرد حساس ادارے کے دفتر کو نشانہ بنانا چاہتے تھے، دونوں دہشت گردوں کی شناخت اسماعیل اور ولی محمد کے ناموں سے ہوئی ہے۔

سی ٹی ڈی ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گردوں سے دستی بم اور خطرناک اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔

یاد رہے کہ 10 نومبر کو ڈیرہ غازی خان میں پولیس مقابلے میں 2 اشتہاری ملزم ہلاک جب کہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک اہلکار شہید ہوگیا تھا۔

ڈی جی خان ؛ پولیس مقابلے میں 2 اشتہاری ملزم ہلاک، اہلکار شہید

پولیس نے لادی گینگ کےاشتہاری ملزمان کوروکنےکی کوشش کی تو موٹرسائیکل سوار ملزمان نےاہلکاروں پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس پرپولیس نے جوابی فائرنگ کرکے دو ملزمان کو ہلاک کردیا۔

فائرنگ کے تبادلےکے دوران ایک پولیس اہلکار جام شہادت نوش کرگیا جب کہ دوطرفہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک راہ گیر گولی لگنے سے شدید زخمی ہوا جسے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ جانبرنہ ہوسکا۔

fb-share-icon0
Tweet 20

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں