جمعہ, فروری 13, 2026
اشتہار

جامشورو میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم تنظیم کے بینرز اور پاکستان مخالف مواد برآمد

اشتہار

حیرت انگیز

(17 جنوری 2026): جامشورو میں سی ٹی ڈی حیدرآباد نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے بینرز اور پاکستان مخالف مواد برآمد ہوا۔

خفیہ ادارے کی اطلاع پر کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) حیدرآباد نے جامشورو میں انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی کرتے ہوئے ایک گھر پر چھاپہ مارا، کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے بینرز، پمفلٹس، پلے کارڈز اور پاکستان مخالف مواد برآمد کرلیا گیا۔

سی ٹی ڈی ترجمان کا کہنا ہے کہ برآمد مواد آج سن میں پاکستان مخالف تقریر جلسے جلوسوں میں استعمال ہونا تھا، سی ٹی ڈی نے علاقے کا گھیراؤ کرلیا اور ملزمان کی تلاش جاری ہے، خفیہ اطلاع کے مطابق ملزمان آج ہنگامہ آرائی کا ارادہ رکھتے تھے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں