کوئٹہ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی میں 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ خفیہ اطلاع پر کارروائی کے لیے ٹیم پہنچی تو دہشت گردوں نے فائرنگ کردی جوابی کارروائی میں 5 دہشت گرد مارے گئے۔
ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود برآمد کیا گیا ہے۔
یہ پڑھیں: سی ٹی ڈی اور پولیس کی صوابی میں کارروائی، 2 انتہائی مطلوب دہشتگرد ہلاک
سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی لاشیں اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق مارے جانے والے شرپسندوں کے متعلق شواہد اکٹھے کیے جارہے ہیں ، کہ اُن کا تعلق کس گروپ سے تھا۔
سی ٹی ڈی حکام کا مزید کہنا تھا کہ صوبہ کو شرپسندوں سے پاک کرنے کے لیے کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


