منگل, مارچ 10, 2026
اشتہار

کوئٹہ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 3 مبینہ دہشت گرد ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

(31 جنوری 2026): کوئٹہ کے علاقے سریاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائی میں 3 مبینہ دہشت گرد مارے گئے۔

سی ٹی ڈی کے ترجمان کے مطابق دہشت گردوں کے زیرِ انتظام کمپاؤنڈ سے اسلحہ، دستی بم اور کالعدم تنظیم کا لٹریچر برآمد ہوا ہے۔

کارروائی کے دوران مسلح افراد اور سی ٹی ڈی کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا تھا، بعد ازاں علاقے کو گھیرے میں لے کر کمپاؤنڈ کو کلیئر کر دیا گیا۔

دوسری جانب نصیرآباد کے علاقہ ڈھاڈر میں کمڑی پل کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے پولیس وین کو آگ لگا دی، ملزمان تین پولیس اہلکاروں اور ڈرائیور کو اغوا کر کے لے گئے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کچھ دور جا کر ملزمان نے انسپکٹر سمیت تین اہلکاروں کو چھوڑ دیا اور فرار ہوگئے، ڈرائیور کا پتہ نہ چل سکا جبکہ پولیس کا علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں