جمعرات, جنوری 22, 2026
اشتہار

کراچی سے چھینے گئے موبائل فونز ایران اسمگل کیے جانے کا انکشاف، تین ملزمان گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہر قائد سے چھینے گئے موبائل فون ایران اسمگل کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے، سی ٹی ڈی نے 100 سے زائد وارداتوں میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی سے چھینے گئے موبائل فون ایران اسمگل کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے، سی ٹی ڈی آپریشن نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے 100 سے زائد وارداتوں میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا ملزمان چھینے گئے موبائل فلیش کرکے فروخت کرتے تھے۔

ایس ایس پی پرویز چانڈیو ملزمان قیمتی موبائل فونز کو ایران بھیج دیا کرتے تھے، گرفتار ملزمان نے انکشاف کیا ہے کہ درجنوں قیمتی موبائل فونز ایران اسمگل کیے گئے، گروہ چھوٹے موبائل فونز کو فلیش کرکے کراچی میں فروخت کرتا تھا۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق گرفتار ملزمان سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے، ملزمان سائٹ، شیرشاہ، پاک کالونی، بلدیہ میں کارروائیاں کرتے تھے، گروہ کا تعلق لیاری گینگ وار جبار لنگڑا گروپ سے ہے۔

نمائندہ اے آر وائی نیوز سلمان لودھی کے مطابق تین رکنی گروہ کراچی کے مختلف علاقوں سے موبائل فون چھینا کرتا تھا اور انہیں فلیش کرکے ان بلاک کرنے کے بعد قیمتی اور مہنگے موبائل فون بلوچستان کے راستے ایران اسمگل کردئیے جاتے تھے۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق گرفتار ملزمان سے مزید تحقیقات جاری ہیں جبکہ گروہ میں مزید کارندوں کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں